جوبائیڈن

بائیڈن دبئی میں موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، امریکی میڈیا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی اخبار نے پیر کو وائٹ ہائوس کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر جو بائیڈن اگلی جمعرات کومتحدہ عرب امارات کی دبئی میں شروع ہونے والی COP28 سربراہی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربات کرتے ہوئے صدر بائیڈن کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی، لیکن اس نے کہا کہ وائٹ ہائوس کے سینیر حکام نے تجویز دی تھی کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ غزہ نے حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر کی کوششوں کو تھکا دیا تھا۔

یہ سربراہی اجلاس تقریبا 200 ممالک کے رہ نماں کی شرکت کے ساتھ دو ہفتوں کے دوران منعقد کیا جائے گا، جس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم، اور ویٹیکن کے پوپ فرانسس بھی شامل ہیں۔ اسے دنیا کا سب سے نمایاں موسمیاتی پروگرام سمجھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں