این اے 75

این اے 75ضمنی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے این اے 75ضمنی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ آئندہ آنے والے الیکشن میں عوام مینڈیٹ کی حفاظت کریگا ،جس دن پاکستان کی عوام نے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا شروع کردی تو آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن ) کی رہنما مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں آج کا فیصلہ حق اور سچ کا فیصلہ ہے،ڈسکہ کے لوگوں کو مبارک باد دینا چاہتی ہوں ،جس طرح ڈسکہ کی عوام نے اپنے ووٹ پر پہرہ دیا اس کا ثبوت ہے پاکستان کے عوام جاگ چکے ہیں،ہر وہ عناصر جس نے ووٹ کو پامال اور چوری کرنے کی کوشش کی الیکشن کمیشن کے ملازمین کو اغوا کیا ان کو رسوائی ہوئی ،جس دن پاکستان کی عوام نے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا شروع کردی تو آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا۔ انہوںنے کہاکہ جب ووٹ چور ہو گا تو چینی، آٹا چوری ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ جو لوگ کہہ رہے تھے مسلم لیگ ن پر جمعہ بھاری ہوتا ہے اب وہ جان لیں مسلم لیگ (ن )ووٹ کی حفاظت کرنا جانا گئی ہے،آئندہ آنے والا دن ان ووٹ چوروں، آئین چوروں کے لیے بھاری ہے ،اب 360پولنگ اسٹیشن کی نہیںاب جنہوں نے الیکشن کمیشن کے عملے کو اغواء کیا اور ووٹوں کی ٹیمپرنگ کی گئی ، وزیراعظم، وزیراعلیٰ، آئی جی پنجاب کا استعفیٰ آنا چا ہیے،جنہوں نے ووٹ چوری کیا ان کی شکلیں عوام کے سامنے ہونی چاہیے،اب جو ووٹ چوری کرے گااور ووٹ کے ڈبوں کو ہاتھ لگائے گا عوام ان کا برا حال کرے گی ،یہ فیصلہ آئندہ آنے والے کے الیکشن میں عوام مینڈیٹ کی حفاظت کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ 2018میں ار ٹی ایس نہ بیٹھتا ووٹ چوری نہ ہوتا تو آٹا، چینی چوری نہ ہوتا ،مسلم لیگ ن آئے گی آٹا، چینی، دوائی لوٹئے گی اور مودوی کے شکنجے سے کشمیر کو باہر نکالے گی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام جلد آٹا، چینی، دوائی کے چوروں کو واپس بھیجے گی اور مسلم لیگ ن اقتدار میں آئیگی ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )آئے گی آٹا، چینی، دوائی لوٹئے گی اور مودوی کے شکنجے سے کشمیر کو باہر نکالے گی ،عوام جلد آٹا، چینی، دوائی کے چوروں کو واپس بھیجے گی اور مسلم لیگ ن اقتدار میں آئے گی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ خوشخبری ہے اب پاکستانی عوام ووٹ چوری نہیں ہو گا ،اس الیکشن کہ حفاظت کرتے ہوئے جن دو لوگوں کی جان گئی اس فیصلے نے ان کا بدلہ لے لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں