اینکر مرید عباس قتل کیس

اینکر مرید عباس قتل کیس ، ملزم عادل زمان عدالت سے فرار

کراچی (عکس آن لائن ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،عدالت عظمی نے اپنے حکم میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اہم شواہد کو نظرانداز کیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ ملزم کے خلاف 4 گواہ موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا.
عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے فوری جیل بھیجنے کا حکم دے دیا. ضمانت خارج ہونے پر نامزد ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا.
پولیس نے لائسنس یافتہ پستول عاطف زمان کو دینے کے سلسلے میں عادل زمان کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کیا تھا، عاطف زمان نے عادل زمان کے پستول سے فائرنگ کرکے مرید عباس کو قتل کیا تھا، اس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ نے ملزم عادل زمان کو مرید عباس قتل کیس میں بھی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں