ایم ڈی کیٹ

ایم ڈی کیٹ امتحان میں ایک لاکھ80 ہزار534 طلبا وطالبات کی شرکت

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے کامیابی کے ساتھ ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کیا ہے، ایم ڈی کیٹ 2023 ایک پیپر پر مبنی امتحان تھا جو پی ایم اینڈ ڈی سی کی زیر نگرانی صوبائی پبلک ایڈمیشن یونیورسٹیوں کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی مقامات پر ایک دن میں منعقد کیا گیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا ہے کہ طلبا کا روشن مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے اورپی ایم اینڈ ڈی سی ان کی سہولت کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں پاکستان سے کل 180534 طلبا نے شرکت کی۔

مزید برآں، کل رجسٹرڈ 180151 امیدوار ملک بھر کے مختلف مقامات پر جبکہ 382 امیدوار دو بین الاقوامی مراکز پر شریک ہوئے، یعنی 185 امیدوار دبئی اور 197 امیدوار سعودی عرب میں حاضر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں