ایف بی آر

ایف بی آر نے ستمبر کیلئے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) ایف بی آر نے ستمبر کیلئے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ستمبر کیلئے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے جس کے بعد ستمبر میں ہونیوالی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے تجاوز کرجائیں گی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آرکی ٹیکس وصولیاں 2002 ارب سے تجاوز کرگئیں، 2002 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں پہلی سہ ماہی کیلئے مقررکردہ ہدف سے زیادہ ہیں۔اگست 2023 میں بھی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہی تھیں، اگست میں 649 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 669 ارب کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 1207 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں