گورنر پنجاب

ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی پالیسیوں کی تعریف بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی، گورنر پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی پالیسیوں کی تعریف بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی، دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا کردار پوری دنیا نے سراہا، مودی صرف امن ہی نہیں بھارت کیلئے بھی خطر ہ بن چکا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نر یندر مودی صرف امن ہی نہیں بھارت کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے، ایف اے ٹی ایف میں بھارت کی پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام ہوئیں، لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ بھارتی دہشت گردی ہے، 22 کروڑ پاکستانی ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کیساتھ ہیں، دہشت گر دی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستانی کردار کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا وزیراعظم عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں، احساس پروگرام عمران خان کی غریب دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ماضی کے حکمرانوں کے معاہدے ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا دنیا میں سب سے زیادہ اقلیتیں پاکستان میں آزاد ہیں، کر تار پور منصوبہ وزیر اعظم کا دنیا بھر کے سکھوں کیلئے تحفہ ہے، بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈے اقلیتوں کے قاتل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں