محمد یوسف

ایشیا کپ جیتنے کی مکمل منصوبہ بندی کرلی، بیٹنگ کوچ محمد یوسف

دبئی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی مکمل منصوبہ بندی کرلی، پلیئرز نے پلان کے مطابق پرفارم کیا تو اچھے نتائج ملیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف نے کہا کہ صرف پاکستان اور بھارت کے میچ پر توجہ مرکوز نہیں، تمام ہی میچز میں جان ماریں گے، ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، صرف کپ کی جیت پر نظر ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرمی تو ہے، مگر پلیئرز ٹورنامنٹ کیلئے تیار ہیں، کھیل کو انجوائے کررہے ہیں، ایشیا کپ کی مکمل منصوبہ بندی کی ہے۔بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پلیئرز نے ایشیا کپ میں پلان کے مطابق پرفارم کیا تو ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج ملیں گے۔

انہوںنے کہاکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم عظیم پلیئر بن چکے ہیں، ان کی اب عظیم تر بننے کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم گزشتہ 3، 4 سال سے دبائو میں بھی بہترین کھیل پیش کررہے ہیں، دبائومیں ہی پلیئرز عظیم تر بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کی فکر بھی کرتا اور پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلتا ہے، قومی ٹیم کے کمبی نیشن کا اسمارٹ پلیئر وہی ہے۔بیٹنگ کوچ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب چل رہا ہے، مزید کچھ کہنا میرے دائرہ کار سے باہر ہے، اس حوالے سے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں