ٹرمپ

ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا، ٹرمپ

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔ امریکی صدر کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی ایران نے 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے اور اس کی شرائط سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ایران نے یہ اعلان میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گذشتہ جمعہ کو بغداد میں امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاکت کے ردعمل میں کیا۔واضح رہے کہ امریکہ 8 مئی 2018ء کو جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہو گیا تھا اور اسی سال نومبر میں ایران کے خلاف دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں