ایران

ایران نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو شرمناک اور قابل نفرت قرار دے دیا

تہران (عکس آن لائن )ایران کے صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل اور فلسطین تصفیہ کے لیے امن منصوبہ تمام مسلمانوں کے لیے شرمناک اور قابل نفرت ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر روحانی نے دو فروری کو اسلامی جمہوریہ کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار پر حاضری کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ان دنوں ہم ایک بڑی شرمندگی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں، جسے انھوں (امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم) نے صدی کے معاہدے کے طور پر تاریخی قرار دیا ہے۔ یہ تمام مسلمانوں اور آزادی کے متلاشی لوگوں کے لیے کتنا شرمناک اور نفرت انگیز ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں، متحد ہو کر حملہ آور کے سامنے کھڑا ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں