صدر روحانی

ایران ایٹمی معاہدے پر یورپی یونین کیساتھ مذاکرات کا راستہ بند نہیں کریگا،صدر روحانی

تہران (عکس آن لائن) ایران نے کہا ہے کہ وہ 2015 کے ایٹمی معاہدے پر یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بند نہیں کریگا۔ یہ بات تہران میں ایران کے صدر حسن روحانی نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ سٹف بلاک سے ملاقات میں کہی۔حسن روحانی نے کہا کہ ایران کو یقین ہے کہ ایٹمی معاہدہ خطے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور امریکہ کی معاہدے سے دستبرداری دنیا کیلئے نقصان دہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں