ایران اور وینزویلا

ایران اور وینزویلا پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، اقوام متحدہ کا پرزور مطالبہ

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا پر عائد پابندیوں کو بر طرف یا ختم کرنے کا مطالبہ کیا،موجودہ صورتحال پابندیاں برداشت نہیں کر سکتی، طبی سازو سامان اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشل باشلت Michelle Bacheletنے فرانس 24ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو میں کورونا کے پھیلاوءکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کو بر طرف یا ختم ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی فہرست سے طبی سازوسامان کو نکالنے کا عمل بہت کمزور ہے اور صرف اور صرف پابندیوں کا خاتمہ ہی اس سلسلے میں موثرہے۔

عالمی سطح پر ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کے مطالبوں کے باوجود ٹرمپ کی حکومت ایران کے خلاف پابندیوں پر عمل در آمد کرنے پر تاکید کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں