اسحاق ڈار

اکثر لوگ حکومت کے بد عنوانی میں کمی کے بیا نیے کو تسلیم نہیں کر رہے، اسحاق ڈار

لندن (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 99 فیصد لوگ قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہیں ، اس کیلئے انہیں قرض لینا پڑتا ہے یا پارٹ ٹائم ملازمت۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسحاق ڈار نے ایک انگلش اخبار میں شائع ہونے والے سروے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سروے کے مطابق 99 فیصد لوگ چیزوں کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہیں اس کیلئے انہیں قرض لینا پڑتا ہے ،

پارٹ ٹائم ملازمت کرنا ہوگی یا اخراجات کم کرنا ہوں گے۔ سروے میں 44 فیصدمہنگائی کو ایک اہم مسئلہ سمجھتے ہیں جبکہ 28 فیصد کا کہنا ہے کہ یہ بے روزگاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ حکومت کی جانب سے بد عنوانی میں کمی کے بیا نیے کو تسلیم نہیں کر رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں