سائرہ نسیم

اچھے برے حالات آتے رہتے ہیں ان کا مقابلہ کرنا چاہیے ،سائرہ نسیم

لاہور(عکس آن لائن) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ زندگی میں اچھے برے حالات آتے رہتے ہیں اور ہمیں ان کا مقابلہ کرنا چاہیے ، جیسے رات کے بعد دن کا ہونا طے ہے اسی طرح مشکلات کے بعد آسانیاں بھی آتی ہیں او رمشکل کے پیچھے کوئی نہ کوئی حکمت ہوتی ہے۔

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں اس لئے انہیں مثبت سوچنا چاہیے اور خدا کی ذات سے اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔انشا اللہ اچھا وقت بھی آئے گا اور ہماری ساری مشکلیں دور ہو جائیں گی۔

سائرہ نسیم نے کہا کہ موجودہ حالات میں جو لوگ ذہنی پریشانی کا شکار ہیں ان کے ارد گرد موجود لوگوں کو ان کی مثبت کونسلنگ کا فریضہ سر انجام دینا چاہیے اور موجودہ حالات میں یہ بھی ایک بڑی نیکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں