وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن نے کورونا پر منفی سیاست کر کے قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر منفی سیاست کر کے قوم کو تقسیم کر نے کی ناکام کوشش کی، پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی قیادت میں سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کا میاب ثابت ہوئی ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اب چپ کا روزہ رکھ لینا چاہیے، اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود رہے۔

انہوں نے کہا عوام کو عید الاضحی پر احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے، حکومتی کاوشوں، عوام کے تعاون سے کورونا پھیلاو¿ روکنے میں مدد ملی، عید پر کورونا پھیلاو¿ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابو پایا جاسکے گا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں، میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاو¿ کم ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں