وزیراعلی پنجاب

اپوزیشن جماعتیں انتشارپھیلاکرذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں انتشارپھیلاکرذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں، اپوزیشن ٹولہ مستحکم ہوتی معیشت کونقصان پہنچانے کے درپے ہے،بدقسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کوپس پشت ڈالاہواہے،سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں محنت اوراخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کررہے ہیں،اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی وخوشحالی کی منازل طے کرے،اپوزیشن ٹولہ مستحکم ہوتی معیشت کونقصان پہنچانے کے درپے ہے،اپوزیشن جماعتیں انتشارپھیلاکرذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں،

بدقسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کوپس پشت ڈالاہواہے،عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کوآگے بڑھتاہوادیکھناچاہتے ہیں،ان عناصر کے ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں