عائزہ خان

اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ نہیں لگواناچاہتی ‘ عائزہ خان

لاہور(عکس آن لائن )ناموراداکارہ عائزہ خان کی نئی ڈرامہ سیریل ” لا پتہ ” جلد نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو گی ۔ عائزہ خان نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس پراجیکٹ میں بھی اپنے کیرئیر کا منفردکردار اداکیا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گا۔انہوںنے کہا کہ ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو ”نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے تھے اورپورے پاکستان میں میری اداکاری کو بھرپور پذیرائی ملی تھی جس سے میرے پرستاروں کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ ہو اتھا ۔

انہوںنے کہا کہ میں اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ نہیں لگواناچاہتی بلکہ ہر کردار میں منفرد نظر آنا چاہتی ہوں اور یہی کسی اداکار کا اصل امتحان ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں