محترمہ ناہید نیاز وٹو

اوکاڑہ ، پی ٹی حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے،ناہید نیاز وٹو

اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن)محترمہ ناہید نیاز وٹو ڈپٹی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین تحریک انصاف پنجاب نے اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان ریلیف اور ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، موجودہ حکومت قومی خدمت کے مشن پر کام کررہی ہے حکومت نے کورونا وباءمیں عام آدمی کو براہ راست ریلیف دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنےے اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں وفاق بجٹ میں غریب آدمی اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کےلئے زیادہ فنڈز مختص کئے ہیں جو قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے پی ٹی آئی کی قیادت کی مخلصانہ کوششوں مظہر ہے

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ترقی معیشت کی ترقی کےلئے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں اور صنعتی شعبے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا گیا ، صنعت کا پہیہ چلے گا تو ملک کی ترقی ہو گی انہوں نے تعلیم ، زراعت ، لائیو سٹاک اور توانائی کے شعبوں کےلئے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے سی پیک کو اہمیت دینے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پنجاب محترم ناہید نیاز وٹو نے مزید کہا کہ حکومت نے سی پیک اور دیگر منصوبوں کےلئے 118 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں