علامہ اقبال

اوپن یونیورسٹی نے مشرق وسطیٰ کے ممالک میںمقیم طلبہ سے آن لائن امتحانات کے انتظامات مکمل کرلئے

اسلام آبا د( عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مشرق وسطح کے ممالک ) سعودی عرب کویت قطرمتحدہ عرب امارات عمان اور بحرین (میں مقیم اپنے طلبہ سے سمسٹر بہار 2020ءکے آن لائن امتحانات کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں شیڈول کے مطابق یہ امتحانات آج شروع ہونگے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے یونیورسٹی کے مجموعی نظام کو مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے نتیجے میں آج یونیورسٹی اِس قابل ہوئی ہے کہ مشرق وسطٰی کے ممالک میں اپنے طلبہ سے “آن لائن امتحانات”لینے کی پوزیشن میں ہے۔مشرق وسطیٰ میں مقیم داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkاور Overseas@aiou.edu.pkپر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ ان ممالک میں مقیم پاکستانی امتحانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ کمرہ نمبر آئی سی ٹی بلڈنگ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057165 or +92-51-9250175پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں