اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی میں ٹیچر ٹریننگ پروگرامزکے داخلے جاری ہیں

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ٹیچر ٹریننگ پروگرامز )ایک سالہ ایم ایڈ ٗ ڈیڑھ /اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز(کے داخلے جاری ہیں۔ایم ایڈ پروگرام پانچ شعبوں میں پیش کیا گیا ہے جن میں ایلمینٹری ٹیچر ایجوکیشن ٗ ٹیچر ایجوکیشن ٗ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ٗ سائنس ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں ۔

ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کی اہلیت سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ ایم اے /ایم ایس سی /بی ایس یا بی اے آنرز )چار سالہ(مقرر ہے ۔اڑھائی سالہ بی ایڈ)ایلمینٹری ایجوکیشن(میں داخلے کی اہلیت بی اے/بی ایس سی یا مساوی )سیکنڈ ڈویڑن(مقر کی گئی ہے جبکہ اڑھائی سالہ بی ایڈ)سائنس ایجوکیشن(میں صرف بی اے/ بی ایس سی )سیکنڈ ڈویژن(کے حامل امیدوار داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

چار سالہ بی ایڈ2 شعبوں میں پیش کیا گیا ہے ُ دونوں ک پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹرمیڈیٹ)کم از کم سیکنڈ ڈویژن(مقرر کی گئی ہے۔ ان پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس شمالی علاقہ جات ٗ آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قائم یونیورسٹی کے 54۔علاقائی کیمپسسز /ماڈل سٹڈی سینٹرز اور 100۔سے زائد رابطہ دفا تر سے دستیاب ہیں۔ تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی موجود ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اپریل مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں