فرخ حبیب

اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں، احتساب کے ڈر سے سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں، عمران خان کے 3 سالہ دور میں ترسیلات زر 30 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ کہ اپوزیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کا کوئی احساس نہیں البتہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ اوورسیز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرداری، بلاول اور مریم ہماری فنڈنگ کرنے والوں کو دیکھیں، انہیں بیرون ملک فنڈنگ کرنا اورجائیدادیں بنانا پسند ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اپنےجاری بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی بے روزگاروں نے تماشہ لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال بنائے جارہے ہیں، حافظ آباد میں 10 ارب کی لاگت سے اسپتال بنایا جارہا ہے، مافیا نے پاکستان کے ہر ادارے کو کھوکھلا کر دیا، ماضی کے حکمرانوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں