انیل کپور

انیل کپور نے والد کی پرانی یادیں شیئر کردیں

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کی کئی فلموں میں بطور ہیرو پرفارم کرنے والے انیل کپور نے اپنے آنجہانی والد اور پروڈیوسر سریندر کپور کی 97ویں سالگرہ پر ان کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اداکار دلیپ کمار (یوسف خان مرحوم)کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایک اور تصویر میں وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر پشاور میں راج کپور کے ساتھ موجود ہیں۔

انسٹا گرام پر انیل کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان پرانی تصاویر میں دلیپ کمار اور سریندر کپور آپس میں گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔ پہلی تصویر میں دلیپ کمار مسکراتے ہو ئے سریندر کپور سے محو گفتگو ہیں جبکہ متعد لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں گہرے رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں۔ انیل کپور نے اس تصویر پر جو کیپشن تحریر کیا وہ کچھ یوں ہے۔ جب عظیم دلیپ کمار انتہائی گرمجوشی اور اپنی آنکھوں میں موجود محبت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں حالانکہ میرے والد فلم مغل اعظم میں صرف ایک اسسٹنٹ تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں