انگور

انگورکے دانے کے پکنے اور اس کا سائز پورا ہونے پر برداشت کی جائے ، زرعی ترجمان

راولپنڈی(عکس آن لائن) محکمہ زراعت پنجاب نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ انگور کے دانے کا پورا سائز ہونے پر برداشت کی جائے ۔زرعی ترجمان نے بتایاکہ انگور کے گچھے قینچی سے کاٹنے چاہئیں اور ان کو ٹوکری یا کریٹ میں اس طرح رکھیں کہ دانے زخمی نہ ہونے پائیں۔

انگور کی پیکنگ کے دوران خراب دانے نکال دیں ورنہ یہ دوسرے دانوں کو بھی زخمی کر دیں گے۔ پھل کی بہتر قیمت کیلئے اسے جلد منڈی تک پہنچانا چاہیے جبکہ کچھ دنوں تک اس کو کولڈ سٹور میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔ صوبہ پنجاب کے مخصوص علاقے مثلاً پوٹھوار کے نیم پہاڑی اضلاع بشمول خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں انگور کی کاشت کی جا تی ہے۔

انگور کی بیل کافی حد تک کم اور زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ خشک اور ٹھنڈے علاقے اس پھل کی بڑھوتری اور نشوونما کیلئے ہمیشہ سے موزوں رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں