انگلینڈ کرکٹ ٹیم

انگلینڈ کی ٹیم اب ستمبر اکتوبر 2021 میں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے پاکستان آ سکتی ہے، ذرائع

لاہور(عکس آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا آئندہ سال ممکنہ دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم اب ستمبر اکتوبر 2021 میں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے پاکستان آ سکتی ہے۔خیال رہے کہ ای سی بی اور پی سی بی کے درمیان آئندہ سال جنوری میں ٹی 20 سیریز کھیلنے جانے کا امکان تھا۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی فیوچر ٹور پروگرام میں مصروفیات کے باعث دورہ ممکن نہیں،انگلینڈ کرکٹ بورڈ فرسٹ الیون کی مصروفیات کے باعث اپنی سی ٹیم بھیجنے پر غور کر رہا تھا۔انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے دورہ پاکستان کی حمایت کر دیذرائع کے مطابق ای سی بی کے کچھ عہدیداروں نے سی ٹیم بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے ستمبر 2021 میں ممکنہ دورہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں