جوز بٹلر

انگلینڈ کی نظریں پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی پر مرکوز ہیں، جوز بٹلر

کولکتہ (عکس آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم نے چیزیں بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 8 ٹیموں میں جگہ بنا کر 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پرعزم ہے۔جوز بٹلر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے اس دورے میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، جو ہم کرنا چاہتے تھے لیکن ہم مناسب کارکردگی کے ساتھ بھارت سے جانا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہر کوئی پریشان ہے، لیکن کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں، انہوں نے شاید اتنی ہی سخت ٹریننگ کی ہے، جتنی وہ پورے دورے کے دوران کرتے رہے، جو چیزوں کو درست کرنے کی خواہش کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

جوز بٹلر نے کہا کہ ہم اس طرح نہیں کھیلے جس طرح کھیلنا چاہتے تھے، لیکن اگلا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہترین ہے کہ ہم اہم میچ کے لیے وہاں جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں