حیدر سلطان

انڈسٹری کی ترقی کیلئے توازن کیساتھ اردو اور پنجابی فلموں بنانے کا فارمولہ متعارف کرانا نا گزیر ہے،حیدر سلطان

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا کہ اردو کے ساتھ پنجابی فلموں کی کامیابی انڈسٹری کی حقیقی ترقی ہے ، کراچی بھی ہمارا ہے اس لئے وہاں فلمیں بنیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن فلم انڈسٹری کے عروج میں لاہور کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتااس لئے یہاں بھی فلمیں بننی چاہئیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے اردوں کے ساتھ پنجابی فلمیں نا گزیر ہیں اور توازن کے لئے اس فارمولے کو اپنانا ہوگا۔

اردو کے ساتھ پنجابی فلموں کی کامیابی ہی انڈسٹری کی حقیقی ترقی ہے اس لئے ہمیں اس طرف بھی توجہ دینا ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند ایک فلموں کی کامیابی پر خوش ہونے کی بجائے اس کے تسلسل کو جاری رکھا جائے اور بلا تعطل زیادہ سے زیادہ فلمیں بننی چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ انڈسٹری میں نئے لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور انہیں بھرپور مواقع بھی ملنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں