عمران خان

انٹیلی جنس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ‘ عمران خان کی پشاور خود کش دھماکے کی شدید مذمت

لاہو ر(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں پولیس لائن کی مسجد میں دوران نماز ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔عمران خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پولیس لائن پشاور میں نماز کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے انٹیلی جنس میں بہتری لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے یہ لازمی ہے کہ ہم اپنی انٹیلی جنس کو مزید بہتر بنائیں اور پولیس کو مناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سے لیس کریں۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے بھی پشاور مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے ساتھ دہشت گردی میں بھی خطرناک اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں