حلیم عادل شیخ

انسداد دہشتگردی عدالت کا حلیم عادل شیخ کو رہاکرنے کا حکم

کراچی (عکس آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔دریں اثنا پی ٹی آئی کے وکلاء نے ملزم کی رہائی کی درخواست دائر کی ، انسدد دہشت گردی عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا ۔

بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حلیم عادل شیخ کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت 7 دن کیلئے منظور کی تھی۔یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں اور وہ حال ہی میں تحلیل ہونے والی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں