نواز الدین صدیقی

انسان اپنی زندگی میں روز ہی کچھ نہ کچھ نیا سیکھتا ہے، نواز الدین صدیقی

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں روز ہی کچھ نہ کچھ نیا سیکھتا ہے،

ہر نیا تجربہ انسان کو اپنے ہنر کو آگے بڑھانے میں مدد کرتا ہے، اب 20سال پہلے کی طرح کام نہیں کر سکتا ،مسلسل اور تجربے کے ساتھ ترقی کرنا ضروری ہے۔ نوازالدین صدیقی نے اپنی آنے والی فلم جوگیرہ سارا را را کے ٹریلر لانچ تقریب میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے 20سالہ سفر اور بطور اداکار اپنی کامیابی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ انسان اپنی زندگی میں روز ہی کچھ نہ کچھ نیا سیکھتا ہے، اور ہر نیا تجربہ انسان کو اپنے ہنر کو آگے بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب 20سال پہلے کی طرح کام نہیں کر سکتا کیونکہ اب میں آج کے ان نئے سالوں کا تجربہ رکھتا ہوں۔نواز الدین صدیقی نے کہا کہ مسلسل اور تجربے کے ساتھ ترقی کرنا ضروری ہے، بالکل اسی طرح ایک اداکار کی اداکاری میں بدلتے وقت کے ساتھ بھی تبدیلی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک جگہ پر رک نہیں سکتا، اگر کوئی مجھ سے کہے کہ وہ مجھے سپر اسٹار بنا دیں گے لیکن مجھے صرف ایک قسم کا کردار کرنا ہے تو میں بہت جلد ہی بیزار ہو جائوں گا اور اداکاری چھوڑ کر کسی اور شعبے کو اپنا لوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی فرینکفرٹ میں ایک فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے، جس میں صرف 10 لوگوں کا یونٹ تھا اور یہ کوئی بڑی فلم نہیں ہے لیکن اس کی کہانی اچھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں