امریکا

انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث چینیوں کو ویزہ نہیں دیں گے، امریکا

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب چینی باشندوں کو امریکا میں داخل ہونے کے لیے ویزہ نہیں دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ نئے اقدامات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے تمام عہدیدار شامل ہوں گے۔ وہ تمام چینی جو جہاں بھی موجود ہوں ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا چین میں مذہبی آزادیوں پر قدغنیں لگانے، اقلیتوں سے نسلی امتیاز برتنے، سیاسی مخالفین، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کو ہراساں کرنے، صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے روکنے اور پرامن مظاہروں کو کچلنے والوں کو امریکا کا ویزہ نہیں دیا جائیگا۔پومپیو نے مزید کہا کہ یہ اقدام امریکی حکومت کے چینی عوام پر بڑھتے ہوئے دبائو کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں مطلق العنان لیڈروں نے آزادی اظہار ، مذہب ، عقیدہ اور پرامن احتجاج پرسخت پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ امریکا نے واضح کردیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے یہ لیڈر ہمارے ملک میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں