چینی صدر

انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ضرورت مند ممالک کی اپنی استعداد کے مطابق مدد کررہے ہیں،چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین نوول کورونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول میں وینزویلا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے اور لاطینی امریکی ملک کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کی فراہمی جاری رکھے گا۔ شی نے ان خیالات کا اظہار وینزویلا کے اپنے ہم منصب ، نکولس مدوروکے ساتھ فون پر گفتگو میں کیا۔

چینی حکومت اور عوام کی طرف سے صدر شی نے وینزویلا کی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی اور ٹھوس مدد کا اظہار کیا۔صدر شی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی چین ہمیشہ سے عالمی ادارہ صحت اور عالمی برادری کے ساتھ بروقت ،اوپن ، شفاف اور ذمہ دارانہ رویہ کے ساتھ اس وبا کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور اس نے وسیع پیمانے پر بین الاقوامی تعاون کیا ہے۔

صدر شی نے مزید کہا کہ چین انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر کے وژن کی حمایت کرتے ہوئے ، دیگر ضرورت مند ممالک کی اپنی استعداد کے مطابق مدد کررہا ہے۔چینی صدر نے کہا کہ وہ وینزویلا میں نوول کورونا وائرس کی وبا کی پیشرفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے اس بات کو دیکھا ہے کہ وینزویلا کی حکومت نے تیز رفتار اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائے ہیں جو وینزویلا کے عوام کی حفاظت اور صحت کے لئے اس کی اعلی ذمہ داری کو ظاہر کرتے ہیں۔صدر شی نے کہا کہ چین وینزویلا کی موجودہ صورتحال کو سمجھتا ہے اور اس نے طبی سامان کی متعدد کھیپوں کے ساتھ اعلی سطح کے طبی ماہرین کی ایک ٹیم لاطینی امریکہ کے اس ملک بھیجی ہے اور یہ کہ ان کا ملک مزید مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

صدر شی نے کہا کہ چین اور وینزویلا جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور ان کے عوام میں گہری دوستی قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین قومی خودمختاری کے تحفظ ، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے وینزویلا کی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ چین وینزویلا کے مسئلہ کے سیاسی حل کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں