انجلینا جولی

انجلینا جولی کا افغان خواتین کو خصوصی اعزاز، اپنا آرٹ ورک شیئر کردیا

کراچی (عکس آن لائن)عالمی شہرت یافتہ ہولی ووڈ اداکارہ اوراقوام متحدہ کی خصوصی سفیرانجلینا جولی نے افغان خواتین کو خصوصی اعزاز دینے کیلئے اْن کا بنایا ہوا آرٹ ورک شیئر کردیا۔انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر افغان خواتین کے خوبصورت آرٹ ورک کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ افغان خواتین اور اْن کی آزادی اور معاشرے میں برابری کے حقوق کیلئے جدوجہد کے اعزاز میں یہاں اْن کی اجازت سے دو افغان خواتین کا آرٹ ورک شیئر کررہی ہیں’۔

انہوں نے دونوں افغان خواتین کے آرٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ اْنہیں شمسیا حسانی اور ردا اکبر کا کام بہت پسند آیا’۔انجلینا جولی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ان دونوں خواتین کے آرٹ ورک کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں