سمبڑیال

انتظامیہ اور دوکانداروں کی آپس میں ”آنکھ مچولی“ کے دوران سمبڑیال میں عید کی خریداری کاسلسلہ بدستور جاری رہا

سمبڑیال( نمائندہ عکس آن لائن ) انتظامیہ اور دوکانداروں کی آپس میں ”آنکھ مچولی“ کے دوران سمبڑیال میں عید کی خریداری کاسلسلہ بدستور جاری رہا اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی عملہ کے ہمراہ لاک ڈاﺅن اور حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف کاروائی کے دوران دوکانیں سیل کرنے، بھاری جرمانے عائد کرنے سمیت موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات اندراج کروانے کے باوجود گارمنٹس ، جوتے، جیولری، کاسمیٹکس وغیرہ کی دوکانوں پر عید کی خریداری کرنے آئے

شہریوں کو بچ بچاﺅ کی پالیسی اپناتے ہوئے بند شٹر کھول کر شہریوں کو جوتوں ، کپڑوں اور عید پر استعمال ہونے والی اشیاءضروریہ کی فراہمی جاری رہی اور شہریوں دوکانداروں کی طرف سے انتہائی رش کے دوران سماجی فاصلوں کو یکسر نظر اندازکرتے ہوئے حکومتی نافذ لاک ڈاﺅن اور کورونا ایس او پیز سے سر عام ”کھلواڑ“ جاری اور جہاں پر حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کے کروانے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کی بھاگ ڈور جاری رہی وہاں پر دوکاندار طبقہ بھی عید لگانے کے حوالے سے عید پر فروخت کیلئے لایا گیا سامان بیچنے کیلئے میدان میں ڈٹا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں