اسدعمر

امید ہے پرویز الٰہی مشکلات پیدا نہیں کریں گے،اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے ابھی تک ایسا نہیں کہا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، امید ہے پرویز الٰہی مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے دو تین ارکان ہیں جن پر پارٹی کو شبہات ہیں تاہم باضابطہ طور پر ابھی کوئی ایک بھی رکن چھوڑکر نہیں گیا۔

اسد عمر نے تسلیم کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر پارٹی میں اختلاف رائے موجود تھا لیکن جب فیصلہ ہو گیا تو سب اس پر کھڑے ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں