وانگ وین بین

امید ہے تمام متعلقہ ممالک ڈبلیو ایچ او کے ساتھ تعاون کے لئے مثبت رویہ اپنائیں گے، چین

بیجنگ(عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ وبا کے بعد چین اور

عالمی ادارہ صحت کے درمیان قریبی رابطوں اور تعاون کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس وقت ، چین انسداد وبا

کے لیے بیرونی ممالک سے چین میں کیسز کی ٓمد کو روکنے اور اندرونی ملک میں دو بارہ رونما ہونے

والے کیسز کے تدارک کے نازک مرحلے میں ہے ، اور یہ کام اب بھی انتہائی مشکل ہیں۔ایسے حالات میں

چین وائرس کے ماخد کی تلاش کے معاملات پر ڈبلیو ایچ او کے ساتھ سائنسی تعاون کرنے پر اتفاق کرنے

والا پہلا ملک ہے ، چین نے ان امور پر تبادلہ خیال کیلئے ڈبلیو ایچ او کو دعوت دی ہے تا کہ وبا کے

عالمی ردعمل کے سلسلے میں زیادہ موثر انداز میں مدد کی جائے اور بین الاقوامی انسداد وبا کے تعاون

اور عالمی صحت کے لئے نئی خدمات سرانجام دی جائیں۔اس سے چین کے آزادانہ ، شفاف اور ذمہ دارانہ

رویے کی مکمل عکاسی ہوتی ہے ریان نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے لئے ، بین الاقوامی ٹیموں

کو دعوت دینا اور ان کے ساتھ کھل کر تعاون کرنا ایک اضافی اقدام ہے۔ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ

تمام متعلقہ ممالک مثبت رویہ اپنائیں گے اور چین کی طرح ڈبلیو ایچ او کے ساتھ متعلقہ تعاون کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں