تنقید

امریکی صدر کی ڈبلیو ایچ او پر تنقید، فرانسیسی صدر کی مذمت

پیرس(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی ایک بارپھر عالمی اداراہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے خطرے کی بروقت نشاندہی نہیں کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کہا تھا کہ کورونا انسان سے انسان میں منتقل نہیں ہوتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو سالانہ اربوں ڈالر دیتا ہے، چین ڈبلیو ایچ او کوبہت ہی کم فنڈز دیتا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کے فنڈز روکنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمونیل میکرون نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کی مذمت کی ہے۔فرانسیسی صدر نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو فون کیا اور انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ایمونیل میکرون کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کو امریکہ، چین جنگ کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں