صدر جوبائیڈن

امریکی صدرجو بائیڈن کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اختیار مل گیا،بل 24 ووٹوں سے منظور

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ امور نے صدر جو بائیڈن کو چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے اختیارات دینے کا بل منظور کر لیا۔اب امریکی صدر ٹک ٹاک سمیت کسی بھی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگا سکیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پارلیامانی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ریپبلکن چیئرمین مائیکل مک کال نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کیلئے ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وقت ہے کہ اس کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں،

کوئی بھی شخص جو اپنے ڈیوائس پر ٹک ٹاک ایپ انسٹال کرتا ہے دراصل وہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کو اپنی نجی معلومات تک رسائی کیلئے ایک بیک ڈور مہیا کر رہا ہے، یہ آپ کے موبائل فون میں ایک جاسوس غبارہ ہے۔واضح رہے کہ چینی ایپ ٹک ٹاک کو امریکہ میں 10 کروڑ سے زیادہ افراد استعمال کرتے ہیں اور امریکی حکام نے اس ایپ کو سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں