میزائل تجربہ

امریکی دھمکیاں نظر انداز،شمالی کوریا کا رواں ماہ چوتھی بار میزائل تجربہ

پیانگ یانگ (عکس آن لائن)شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے ، شمالی کوریا کا رواں ماہ یہ چوتھا میزائل تجربہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے ایئرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائر کئے گئے۔

جاپان نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے فائر کئے گئے دو میزائل مشرقی ساحل کے قریب گرے ہیں۔جاپان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین مسئلہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا پانچ، گیارہ، اور 14 جنوری کو بھی میزائل تجربات کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں