امریکی حکام

امریکی حکام مظاہرین سے تحمل سے نمٹیں، اقوام متحدہ کی اپیل

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین سے تحمل سے نمٹیں اور پولیس تشدد کے الزامات کی تحقیقات کرائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل گوتریس کے ترجمان نے کہا کہ مظاہرے پرامن ہونے چاہئیں، پچھلے چند دنوں میں پولیس تشدد کے کیس سامنے آئے ہیں، دنیا بھر میں پولیس اہل کاروں کو انسانی حقوق کی تربیت بھی دی جانی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مظاہروں کے دوران صحافیوں پر پولیس کے حملوں پر بھی تشویش ہے، صحافیوں پر حملہ معاشرے پر حملے کے مترادف ہے اور کوئی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے بغیر نہیں چل سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں