کاروباری اداروں

امریکہ ہمارے کاروباری اداروں پر دباو ڈالنا بند کرے:چین

بیجنگ (عکس آن لائن)چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مخصوص چینی کاروباری اداروں پر بلاجواز دباو ڈالنے سے باز رہے ،قومی سلامتی کے تصور کا غلط استعمال اور چین کی کردار کشی کرنا بند کردے،یہ بات وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہی۔

ہوا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مبینہ طور پر امریکی حکومت 13 اگست سے ایسے قواعدو ضوابط پر عمل درآمد شروع کرنے والی ہے جن کے تحت امریکی ایجنسیوں پر ایسی کسی بھی کمپنی سے آلات اور خدمات حاصل کرنے پر پابندی ہوگی جو ہواوے اور دیگر چار چینی کمپنیوں کی مصنوعات استعمال کرتی ہیں۔

ہوا نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کی نظر میں ہواوے کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ یہ ایک چینی کمپنی ہے جو 5 جی میدان میں زیادہ ترقی یافتہ ہے۔ہوا نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک کے پاس کچھ بہتر ہونا برداشت نہیں کرتا اسی لئے وہ چین کے ہواوے جیسے کاروباری اداروں کو کمزور بہانوں سے دبانے کے لئے اپنی ریاستی طاقت کا غلط استعمال کرتا ہے اور یہ ایک معاشی غنڈہ گردی اور مارکیٹ کے معاشی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے جسے امریکہ نے ہمیشہ اپنایا ہے۔چینی ترجمان نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک اس سے بخوبی واقف ہیں انہوں نے امریکہ سے چینی کاروباری اداروں کو کاروبار کے لئے منصفانہ ، شفاف اور تعصب سے پاک ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں