زلمے خلیل زاد

امریکہ نے حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات کیلئے زلمے خلیل کوافغانستان بھیج دیا

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ نے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت کے

لئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادکوافغانستان بھیجاہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیا ن میں کہاگیا

کہ افغان مفاہمتی عمل کے بارے میں خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاددوحہ، کابل، اسلام آباد ،اوسلواورصوفیہ

کے دورے پرروانہ ہوئے ہیں۔ بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ امریکہ روا ں سال فروری میں طالبان کے ساتھ

کئے گئے معاہدے کے تحت افغانستان سے اپنے فوجی واپس بلارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں