ناصر کنعانی

امریکہ نے حملہ کیا تو جواب دینے میں ہچکچاہٹ نہیں ہو گی،ایران

تہران(عکس آن لائن)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اگر ایران کو امریکہ کو براہ راست جواب دینا پڑا تو ایران پوری سرعت اور قوت کے ساتھ جواب دے گا۔غیرملکی خبررساںکے مطابق ترجمان نے کہا کہ ایران نے پہلے بھی جب کبھی خطرہ ہوا ہے تو فیصلہ کن انداز میں جواب دیا ۔

ایرانی ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہاکہ ایسی کوئی صورت حال پیدا ہوئی تو اپنی جوابی صلاحیتوں کواس کے باوجود بروئے کار لائے گا کہ ایران خطے میں کشیدگی اور بحران کو بڑھاوا نہیں دینا چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں