عمران عباس

امریکہ سے 10کلو وزن کم کرکے آنا‘ عمران عباس کا صنم جنگ کو مشورہ

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکار عمران عباس نے اداکارہ صنم جنگ کو مشورہ دیا کہ وہ امریکہ سے واپس 10 کلو وزن کم کرکے آئیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے عمران عباس نے کہا صنم کے حوالے سے بتایا کہ یہ اپنی دنیا میں مست رہنے والی انسان ہے ۔ جو اپنی مرضی سے کردار منتخب کرتی ہے ۔ اپنی مرضی سے کمرشل کرتی ہے۔

عمران عباس نے کہا کہ کسی پراجیکٹ کو کرنے سے پہلے رات کے 2 بھی بج رہے ہو تو بھی کال کرکے پوچھتیں ہیں کہ کوئی پراجیکٹ آیا ہے۔ ساتھ ہی پراجیکٹ آفر کی فیس بھی بتاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں نے اس پراجیکٹ کے لیے یہ ڈیمانڈ ہے۔ عمران کا کہنا تھا کہ وہ حیران رہ جاتے ہیں کہ صنم جتنی بھی قیمت مانگتی ہے اس سے زیادہ پر بھی اسے پراجیکٹ کو آفر کرنے والے رد نہیں کرتے۔ صنم جنگ کے وزن پر بات کرتے ہوئے عمران عباس نے صنم کو مشورہ دیا کہ وہ جب امریکہ سے واپس آئیں تو اپنا وزن کم از کم دس کلو کم کرکے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں