حسن روحانی

امریکا کی ایران پر دباو کی پالیسی ختم ہونے والی ہے،صدر روحانی

تہران (عکس آن لائن) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی تہران پر زیادہ سے زیادہ دبا کی پالیسی ختم ہونے والی ہے، تاہم انہوں نے اپنے اس دعوے کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روحانی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا ، یورپ اور دنیا کے دوسرے مقامات سے آنے والے تمام اشارے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دنیا کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دبا ئوبیکار ہے اور یہ دبائو اب ختم ہونے والا ہے۔جوبائیڈن کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی روزانہ کی بنیاد پر امریکی پالیسی میں تبدیلی کے امکانات پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے سخت موقف پر مبنی پالیسی ختم ہونے والی ہے۔موجودہ اور سابق امریکی سرکاری عہدے داروں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق قوانین کے تحت پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنے سے انہیں اٹھانا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں