سرگئی لاروف

امریکا سے صدارتی انتخابات کے بعد تعمیری تعاون کو تیار ہیں،روس

ماسکو ( عکس آن لائن )روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو نے امریکا میں منعقدہ انتخابات کے نتیجے میں نئے منتخب ہونے والے صدر کے ساتھ تعاون کے ضمن میں کوئی بلند توقعات وابستہ نہیں کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ روس امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرے گا اور تعمیری تعاون کے لیے تیار ہوگا۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو دوطرفہ تعلقات کے امکانات کے جائزے میں حقیقت پسندی سے کام لے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں