مسرت جمشید چیمہ

الیکشن کمیشن کسی کی مردہ سیاست کو ریسکو کرنے کی بجائے آئینی ذمہ داری ادا کرے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی کی مردہ سیاست کو ریسکو کرنے کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے،امپورٹڈ ٹولے کی جس طرح کانپیں ٹانگ رہی ہیں لگتا ہے ان کا ملک سے فرار کا ارادہ ہے،قوم نے فیصلہ کر لیا ہے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ناکام نہیں ہونے دیا جائے گا۔اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان اور عوام دونوں آج تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں ،صرف عمران خان کے بغض میں ملک اور عوام سے بدلہ لیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فرزند زرداری نے بیان دیا ہے ”نہ کھیلوں گا اور نہ کھیلنے دوں گا”سے پاکستان کو نقصان ہوگا ،آپ ذرا اپنی تصحیح کر لیں عمران خان کا واضح کہنا ہے ”نہ کرپشن کروں گا اور نہ کرنے دوں گا”۔انہوںنے کہاکہ امید ہے الیکشن کمیشن اور گورنر کی ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا انتخابات کی تاریخ ہی ہوگا،آئین سے انحراف کی کسی بھی کوشش کے سنگین ترین نتائج ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں