فرخ حبیب

الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا، فرخ حبیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا۔

ایک انٹرویومیں انہوںنے سینٹ الیکشن کے حوالے سے کہاکہ کرپٹ پریکٹس ہوئی ہے، یوسف گیلانی کوحفیظ شیخ سے زیادہ ووٹ پڑے۔فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا، آئینی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ انتخابات میں فرانزک نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کا فیصلہ دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں