ٹرمپ

”الریاض معاہدہ“خوش آئند پیش رفت ہے، ٹرمپ

ّواشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت اور عدن کی عبوری کونسل کے درمیان سعودی عرب کی میزبانی میں معاہدہ یمنی بحران کے حل کے لیے اچھی شروعات ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت اور عدن کی عبوری کونسل کے درمیان سعودی عرب کی میزبانی میں معاہدہ یمنی بحران کے حل کے لیے اچھی شروعات ہے۔ٹویٹرپر اپنی متعدد ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے الریاض میں طے پائے یمنی معاہدے اوراس کی کامیابی میں سعودی عرب کی خدمات کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ الریاض معاہدہ ایک بہت اچھی شروعات ہے اور امید ہے کہ یمنی بحران کے حل کے لیے مزید محنت اور کوششیں جاری رکھیں جائیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید النہیان کی موجودگی میں یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں