ماہرہ خان

الحمد اللہ میری طبیعت بہتر ہے ،صحتیاب ہورہی ہوں ،ماہرہ خان

کراچی (عکس آن لائن) ادا کارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ الحمد اللہ میری طبیعت بہتر ہے اور صحتیاب ہورہی ہوں ۔کچھ روز قبل عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی سپر اسٹار ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنی 36 ویں سالگرہ پر مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا۔فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔ماہرہ خان نے کہاکہ میں کوشش کروں گی کہ اس دوران سالگرہ پر موصول تمام محبت بھرے پیغامات، ای میلز ، اور ویڈیو کا جواب دے سکوں۔اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے مداحوں کو بتایا کہ الحمداللہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور میں صحتیاب ہورہی ہوں، یہ آپ سب کی دْعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اب میرے دل میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہے۔ماہرہ نے کہاکہ میں نے اس دوران آپ سب کا پیار محسوس کیا میں بھی آپ سب سے بہت بہت پیار کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان نے چند روز قبل اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے آگاہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں