وزارتی اجلاس

اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں وزارتی اجلاس ،پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کے فیصلے کو مسلم امہ کی سفارتی کاوشوں کا ثمر قرار دیدیا

نیویارک (عکس آن لائن)صدر جنرل اسمبلی والکن بوذکر کی زیر صدارت اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں وزارتی اجلاس ہوا جس پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کے فیصلے کو مسلم امہ کی سفارتی کاوشوں کا ثمر قرار دیا۔ جمعہ کو اجلاس کا انعقاد ٹرسٹی شپ کونسل چیمبر میں کیا گیا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب، ترکی، فلسطین مالدیپ، الجیریا اور انڈونیشیا سمیت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لائے ہوئے وزرائے خارجہ کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فلسطین کے حوالے سے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے کامیاب اور بروقت انعقاد پر صدر جنرل اسمبلی جناب والکن بوذکر کا شکریہ ادا کیا ۔وزیرخارجہ نے اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کے فیصلے کو مسلم امہ کی سفارتی کاوشوں کا ثمر قرار دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں