عالمی برادری

اقوام متحدہ بھارتی ظلم کا شکار کشمیری بچوں کی مدد کرے، وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی ظلم تشدد اور بربریت کا حساب مانگے

نیو یا رک (عکس آن لائن)اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار ہونے والے بچوں کی مدد کرنا ہو گی، جمعرات کے روز جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں بچوں کے حقوق پر مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی ظلم تشدد اور بربریت کا حساب مانگے،

جو لوگ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہتے ہیں وہ بھی شریکِ جرم ہیں، بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر لے جاتی ہیں،ملیحہ لودھی نے مز ید کہا کہ انسانی حقوق کمشنر نے اپنی رپورٹس میں مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر بھارتی قابض فوج کی جانب سے ہونے والے سنگین مظالم کا تذکرہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں